ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو کرمیگا ایونٹ سے باہر ہوگیا

9  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا۔

میڈیکل پینل کی جانب سے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی، قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے ارائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کریگا، پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گرائونڈ لاہور میں منعقد ہوں گے۔قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیناریو میچ کھیلے گا، اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو گا۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتیحریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدِمقابل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…