منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اورحمزہ کو بڑا ریلیف مل گیا

9  اکتوبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی) ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض کردیا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہونے پر لاہور کی

بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ جج بینکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کے وکیل سے کہا کہ کیس کی تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کریں، جس پر وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا گیا تھا، کل شہباز شریف نے جواب جمع کروایا ہے۔ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے جوابات دیکھ کر تفتیش میں پیش رفت ہو گی، جس پر جج نے کہا کہ بہت وقت ہو گیا ہے، عبوری ضمانت کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔ایف آئی اے نے بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں نہیں ہو سکتی۔وکیل ایف آئی اے کا کہنا تھا اینٹی کرپشن کی دفعات کی وجہ سے کیس بینکنگ کورٹ میں نہیں چلایا جا سکتا جس پر جج بینکنگ کورٹ نے کہا کہ پہلی بار سرکاری وکیل کی طرف سے دائرہ اختیار کا سوال اٹھایا گیا ہے۔شہباز شریف کا عدالت میں کہنا تھا کہ میں بات کرنا چاہتا ہوں، یہ وہی پلندہ ہے جس پر لندن سے فیصلہ آیا ہے، ایف آئی اے کے افسر تمام باتیں میڈیا کو بتا دیتے ہیں۔جج بینکنگ کورٹ کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کو عدالت کے دائرہ اختیار کے اعتراض پر سماعت ہو گی، عدالت نے لیگی رہنماں کی ضمانتوں میں بھی 30 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…