پاکستان میں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، مولانا فضل الرحمان

8  اکتوبر‬‮  2021

ملتان (این این ائی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے عوام فکر معاش میں لگے رہیں،پاکستان میں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، صاف شفاف لوگوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا،حکومت کے کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے سب نے دیکھ لیے،

ہمارا نام پانامہ یا پینڈورا کسی میں شامل نہیں۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استقامت کے ساتھ نا اہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے دیکھ لیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ملک کو اس منزل کی جانب لے کر جانا ہے جس کے لیے یہ بنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم 74 سال بعد بھی مقصد کی تلاش میں ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام فکر معاش میں ہی لگے رہیں اور حقیقی ایشوز کی طرف نہ دیکھیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ، روس اور برطانیہ کو شکست ہوئی ہے تاہم وہاں کی حکومت کو تسلیم کرنے میں جھجھک محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پرکہا کہ افغانستان پر یکطرفہ شرائط عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایجنڈے ملتوی نہیں ہوتے بلکہ مؤخر ہوتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…