وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنا توہین ، طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

2  اکتوبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، یہ شہدا ء کے ورثا کا حوصلہ بھی چھین رہے ہیں،

افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچاجارہاہے اور وزیراعظم عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ معیشت کا حال یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، ان کے ماضی کے دعوے کہاں گئے ،گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمت پر درآمد کی جارہی ہے،چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار نہیں، اپوزیشن سے بات کرنا توہین سمجھا جاتا ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان اے پی ایس کے ذمہ داروں کو این آر او دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دے کر کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں،سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…