شہباز شریف کی برطانوی عدالت سے الزامات سے بری ہونے کی خبریں درست نہیں،شہزاد اکبر

27  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی برطانوی عدالت سے الزامات سے بری ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے

مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ میڈیا پر شہباز شریف، ان کے بیٹے سلیمان شہباز کی برطانوی عدالت سے بریت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے جو تحقیقات ہو رہی ہیں وہ نیب کی یا ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر نہیں ہو رہیں۔انہوں نے لکھا کہ اس تحقیقات کا آغاز ایک مشکوک ٹرانزیکشن سے ہوا تھا، جس کی اطلاع ایک بینک نے دی تھی، شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جانب سے 2019ء میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے گئے کچھ فنڈز کو برطانیہ کے حکام نے مشکوک ٹرانزیکشن قرار دیا اور نیشنل کرائم ایجنسی نے ان فنڈز کے خلاف عدالت سے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم حاصل کیا۔شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ این سی اے نے شہباز خاندان سے متعلق ان فنڈز کی تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور عدالت کے ذریعے ان فنڈز کو جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ جس قسم کی بریت سے متعلق باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ کوئی مقدمہ موجود ہی نہیں تھا، این سی اے نے فنڈز منجمد کر دیے تھے اور این سی اے نے ان فنڈز کی مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیمان شہباز تاحال اشتہاری ہیں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کو مطلوب ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…