کابل ہوائی اڈے کا آپریشن ٗ ترکی نے طالبان کے سامنے شرط رکھ دی

27  ستمبر‬‮  2021

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے یہ شرط رکھ دی ہے کہ کابل ہوائی اڈے کے آپریشن سے متعلق معاہدہ طے پانے سے قبل طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن

کا یہ موقف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔ ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت جامع نوعیت کی نہیں، اس میں تمام عناصر شامل نہیں ہیں۔ جب تک ایسا رہے گا ترکی کابل ہوائی اڈے کو آپریٹ نہیں کرے گا۔ اگر حکومت زیادہ کشادہ اور جامع ہوئی تو ترکی اس وقت اپنا موقف بدل سکتا ہے۔ایردوآن نے امید ظاہر کی کہ خواتین افغانستان میں عام زندگی کے ہر گوشے میں فعال طریقے سے شریک ہوں گی۔ترکی کے صدر کے مطابق کابل ہوائی اڈے کی سیکورٹی اور ترکی کا اس کی انتظامی ذمے داری سنبھالنا، یہ دونوں امور جون میں برسلز میں نیٹو اتحاد کے سربراہ اجلاس کے دوران میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ زیر بحث آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…