کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈائو ن ٗبڑے پیمانے پر گرفتاریاں

25  ستمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف شہروں میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائو ن کرتے ہوئے کرپشن اور رشوت ستانی کے مختلف واقعات میں 6 سرکاری ملازمین کوگرفتار کرکے رشوت کی مد میں وصول کئے گئے ہزاروں روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ڈی جی اینٹی

کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن نے بارانی یونیورسٹی چکوال کے فیلڈ آفیسر خالد حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے زیتون کی فصل کی مد میں سرکاری خزانہ کو 48لاکھ کا نقصان پہنچایا ۔ملزم نے معاہدے برعکس زیتون کی ناقص فصل کاشت کرکے خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ پنجاب بہاولپور کے موضع پکی وار سے لمبردار کو مقدمہ نمبر 8/21 میں گرفتار کیا گیا۔سول کورٹ یزمان کا بالیف اصغر علی پانچ ہزار رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار ہوا ۔فیصل آباد سے جعلی دستاویزات پر ٹیچر بھرتی ہونے والے نعیم جاوید کوبھی گرفتار کر لیاگیا ۔ملزم کو گریجویشن کی جعلی ڈگری پر محکمہ تعلیم میں ٹیچر بھرتی کیا گیا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ کوٹلی ستیاں سے پٹواری خانزادہ کوعدالتی حکم پر گرفتارکر لیا گیا ،پٹواری کوٹلی ستیاں نے جعلی بیع نامہ تیار کرکے زمین کا انتقال کیا۔ عدالت نے ملزم کو تین سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق ٹی ایم اے ساہیوال سے سینٹری ورکر خرم شہزاد کوبیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 31/21میں محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک کو بھی گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…