کینیڈا انتخابات جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کامیاب

21  ستمبر‬‮  2021

اوٹاوا (این این آئی)جسٹن ٹروڈو کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا واضح امکان ہے۔حکمراں جماعت لبرلز کی ایک بار پھر اقلیتی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے، جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی 155 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر

موجود ہے۔انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی 121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرجبکہ حکومت بنانے والی جماعت کو 170نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔یاد رہے کہ کینیڈین ایوان میں 338 نشستیں ہیں۔ دوسری جانب کینیڈا کی اہم اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو نے شکست تسلیم کرلی ہے۔کینیڈا میں الیکشن دو سال بعد ہونے تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد 20 ستمبر کو قبل از وقت الیکشن منعقد کیے گئے۔ جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو ، جن کی لبرل پارٹی نے 2015 میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن 2019 کے الیکشن میں انہوں نے 157 نشستیں جیت کر اتحادی حکومت بنائی تھی ،اب وہ امید کررہے ہیں کہ وہ اس الیکشن میں اکثریت واپس حاصل کرلیں گے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی شخصیات بھی انتہائی فعال رہیں۔عام انتخابات میں لبرلز، کنزرویٹو، این ڈی پی، گرینز اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے 20 پاکستانی امیدواروں نے حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…