حضرو توہین رسالت کیس،عدالت نے ملعون اسلام عرف طوطی کو سزائے موت سنا دی

13  ستمبر‬‮  2021

حضرو (آن لائن) اٹک کی سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم اسلام عرف طوطی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج اٹک جاوید اقبال بوسال نے شواہد، گواہان اور دیگر عوامل کی روشنی میں فیصلہ دیا، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ معروف قانون دان شیخ احسن الدین نے مقدمہ کی پیروی کرنے والے انجمن تاجران مینا بازار حضرو کے صدر ملک رفیق آرائیں،

مدعی ذوالفقار اور معروف صحافی نثار علی خان کے ہمراہ میڈیا کو اس حوالہ سے بتایا کہ 6اپریل 2019کو حضرو شہر میں ملازمت پر درزی کا کام کرنے والے اسلام عرف طوطی ولد فقیر محمد قوم شاہ خیل ساکن محلہ حسن آباد حضرو نے باتوں باتوں میں نبی کریم ﷺ کی شان میں توہین آمیز کلمات کہہ دیئے جس پر ذوالفقار احمد ولد محمد مسکین کی مدعیت میں گواہان محمد زبیر، راشد محمود، جہانزیب، عثمان علی، کے ہمراہ تھانہ حضرو میں مقدمہ نمبر 97/19زیر دفعہ 295Cدرج ہوا اس حوالہ سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مختلف کاروباری یونینز، دکانداروں اور عاشقان رسول ﷺ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر مجرم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور جب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو شہادتیں، گواہان اور تمام عوامل عدالت کے سامنے رکھے گئے یوں ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال بوسال نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مجرم اسلام عرف طوطی کو سزائے موت سنا دی، اس موقع پر مجرم کے بھائی اور اس کے وکیل سرمد علی بھی موجود تھے۔ یاد رہے اس کیس کی پیروی کیلئے ممتاز قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے اپنی رضاکارانہ خدمات خود سینئر صحافی نثار علی خان کو پیشکش کی تھیں جو علالت کے باوجود بھی عدالت میں بحث کرتے رہے جنہوں نے مختلف احادیث، کتب اور حوالہ جات کی روشنی میں توہین رسالت کے

ملزم کو سزائے موت دینے کی اپیل کی، ان کی معاونت شیخ ذوالفقار احسن ایڈووکیٹ اور شیخ ثوبان علی ایڈووکیٹ نے بھی رضاکارانہ طور پر کی جبکہ انجمن تاجران مینا بازار حضرو کے صدر ملک رفیق آرائیں اور معروف صحافی نثار علی خان خاصے متحرک رہے، اس موقع پر ملک رفیق آرائیں اور نثار علی خان نے مدعی مقدمہ ذوالفقار ذلفی اور گواہان کے جذبہ ایمانی اور عشق رسول ﷺ کو سراہا، انہوں نے رضاکارانہ خدمات پر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ،شیخ ذوالفقار احسن ایڈووکیٹ اور شیخ ثوبان احسن ایڈووکیٹ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…