سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا

11  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ، جس کے تحت ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ،

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے، دونوں محکموں کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے اس حوالے سے کہا کہ تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔خاقان مرتضی نے کہاکہ ریگولیٹری میں کوشش ہوگی کنٹریکٹ افسران و عملے کورکھا جائے گا، مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 2 حصوں میں تقسیم کی منظوری دی تھی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…