پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اپنی تاریخ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں ، مشقوں کا نام تین بھائی 2021ء دیدیا گیا

11  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان، ترکی اور آذربائیجان اپنی تاریخ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں رواں ماہ کریں گے۔ اٰذر بائیجان میں نو روزہ عسکری مشقیں 12 ستمبر کو شروع ہوں گی اور انہیں ’تین بھائی-2021‘ کا نام دیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی ملکی وزارت دفاع نے گیارہ ستمبر کے روز بیان میں کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی

مشترکہ فوجی مشقیں 12 ستمبر سے شروع ہو کر 20 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ان تینوں مسلم اکثریتی ممالک نے مل کر ایسی عسکری مشقوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ قبل ازیں امسال ترکی اور آذربائیجان کے دستے ملکر بھی باکو میں ایسی مشقیں کر چکے ہیں، جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے لائیو فائر مشقیں تھیں۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق ان سہ ملکی فوجی مشقوں کا مقصد آپس میں عسکری تجربات کا تبادلہ اور سپیشل فورسز کی سطح پر پہلے سے موجود تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے اور ان مشقوں کو تین بھائی-2021‘ کا نام دیا گیا ہے۔ انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان کی حکومت نے گزشتہ برس آذربائیجان کی حکومت کی اس وقت بھرپور حمایت کی تھی، جب باکو کے فوجی دستے نگورنو کاراباخ کے عشروں سے متنازعہ چلے آ رہے وسیع تر خطے سے آرمینیائی نسل کی علیحدگی پسند فورسز کو وہاں سے نکالنے کی عسکری کوششیں کر رہے تھے۔نگورنو کاراباخ اور اس کے ارد گرد کا آذربائیجان کا ریاستی علاقہ 1990ء کی دہائی سے آرمینیائی دستوں کے کنٹرول میں تھا اب لیکن گزشتہ برس کی مختصر جنگ کے بعد سے اس کی بیشتر علاقوں پر باکو حکومت کو دوبارہ کنٹرول حاصل ہو چکا ہے۔ترکی کی سرحدیں سابق سوویت یونین کی جمہوریہ آرمینیا سے ملتی ہیں مگر دونوں ممالک کے مابین دو خود مختار ریاستوں کے طور پر سفارتی تعلقات کبھی قائم نہیں ہو سکے اور ان کی مشترکہ سرحد بھی نوے کے عشرے سے بند ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…