بلاول بھٹو زر داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئیں ہم نے قبول نہیں کی، پیپلز پارٹی ہماری بات مانتی تو حکومت ختم ہو چکی ہوتی، مولانا فضل الرحمان

9  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئیں ہم نے قبول نہیں کی، استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیہ میں موجود تھا،

پیپلز پارٹی ہماری بات مانتی تو آج یہ حکومت ختم ہو چکی ہوتی ہے، ہم بہت کچھ جانتے ہیں، بہت کچھ ہمارے نوٹس میں آئے،ہم محاذ نہیں کھولنا چاہتے۔ایک انٹرویومیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئیں لیکن ہم نے قبول نہیں کی۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ جب آپ میں میر جعفر اٹھیں گے تو کچھ بھی فرق پڑے گا، نام لینے کی ضرورت نہیں لوگ بہت ہوشیار سمجھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے بلاول ہی کو پی ڈی ایم کہنا ہے تو پھر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں کون کھیل رہا ہے؟، پی ٹی آئی کا بریکٹ کون ہوا ہے؟ ہم وہ سیاست نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اعلامیہ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے، اس کا انکار کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم دونوں اتحادی ہیں جب ملکر کام کرینگے تو اثر ہوگا اور جب ہم تقسیم ہو جائینگے تو اثر اورہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم ملکر استعفیٰ دیتے تو الیکشن بھی ہو چکے ہوتے اور حکومت بھی جا چکی ہوتی۔انہوں نے کہاکہ جب صورتحال تقسیم ہو گئی ہے تو اس میں اسمبلی کے اندر لوگوں کو باہر نکالنا ہے تو تبدیلی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم بہت کچھ جانتے ہیں، بہت کچھ ہمارے نوٹس میں آئے لیکن ہم محاذ نہیں کھولنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…