مصر میں دریائے نیل بپھر گیا

9  ستمبر‬‮  2021

قاہرہ (این این آئی )مصرمیں دریائے نیل میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں پانی کا ایک ریلہ قاہرہ میں واقع ایک تاریخی چرچ میں داخل ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دریائے نیل کے کنارے المعادی کے مقام پر واقع سیدہ العذرا چرچ کا

تہہ خانہ پانی سے بھر گیا۔پانی گرجا گھر کی راہ داریوں، کمروں اور بڑے ہالوں میں داخل ہوگیا اور وہاں پرموجود سامان اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا ۔چرچ انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عبادت گاہ کے تحفظ کے لیے اس کے باہرحفاظتی دیوار تعمیر کرے۔مصری دانشورعباس شراقی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دریائے نیل میں سیلاب کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے سے چرچ کا تہہ خانہ ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ دریائے نیل کے پانی کی سطح اس وقت بلند ہوا جب سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے پانی کا ایک ریلہ مصر کی طرف بڑھا۔ خرطوم میں سیلاب کے باعث دریائے نیل کی سطح 17 اعشاریہ ایک آٹھ فی صد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ گذشتہ برس کی نسبت زیادہ ہے۔ سیلابی پانی کے باعث النہضہ ڈیم میں پانی کی مقدار 10 ارب معکب میٹر تک پہنچ گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…