پاکستان مخالف نعرہ نہ لگانے پر افغان شہریوں پرتشدد ، ویڈیو وائرل

9  ستمبر‬‮  2021

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) انتہا پسند بھارتی شہریوں نے پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پرافغان مہاجرین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند بھارتیوں کا ایک گروہ دو افغان مہاجروں کو گھیرے میں لے لیتا ہے اور ان سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کریں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناجائز مطالبہ نہ ماننے پر شدت پسند بھارتی افغان مہاجروں کو ذدوکوب کرتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین بھارتیوں کی اس حرکت پر تنقید کر رہے ہیں اور افغان مہاجروں کے ساتھ ہمددری کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھارتی شہریوں کا اصلی چہرہ ہے اور ان کا افغان مہاجرین کے ساتھ رویہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں تقریباً 10 ہزار افغان مہاجرین ہیں جن میں سے 90 فیصد کا تعلق ہندو اور سکھ برادری سے ہے۔ہندوستانی حکومت دوسرے مذاہب اور نسلوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے صرف ہندو اور سکھ پناہ گزینوں کو اجازت دے کر افغانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ حقانی خاندان کے افراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حقانی خاندان بھی طالبان کی اسلامی امارت کا حصہ ہے، ان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا، ہم امریکا اور دیگر ممالک کے جارحانہ بیانات، داخلی

امور میں مداخلت کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس طرح کے بیانات ماضی کے ناکام تجربات کی تکرار ہیں، سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعے ان غلط پالیسیوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ترجمان طالبان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔

Mullah Abdul Hassan Akhunda will head Islamic Emirate government of Afghanistan with Mullah Baradar will be his deputy. Mullah Omar’s son Mullah Yaqoob, Defense Minister & Haqqani network’s Siraj Haqqani the Interior Minister. Pakistan prevailed!

— Ashok Swain (@ashoswai) September 7, 2021

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…