یہودی ایجنٹ ریاست مدینہ کی بات کر کے مذہبی قوتوں کو کمزور کر رہا ہے،مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم پر تنقید

6  ستمبر‬‮  2021

سکھر(آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ سامراج کا سورج ڈوب چکا ہے ، اب دنیا میں اسلام کی نشا ثانیہ کا آغاز ہو چاہتا ہے ، افغانستان میں امریکہ اور مغربی استعمار کی شکست خطہ اور عالم اسلام کی آزادی و خوشحالی کی نوید ہے ، جنگ میں بدترین شکست کے بعد اب امارت اسلامی کا راستہ روکنے کیلئے سازشوں اور پروپیگنڈہ کا ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے ،

دو پڑوسی اسلامی ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، سازش کے تحت خانہ جنگی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ اور خواتین کی آبرو ریزی کے واقعات دہرائے جا رہے ہیں کہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کے زریعے ان کو ناکام بنا نا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مفتی سعود افضل ہالیجوی ، سندھ کونسل کے رکن مولانا عبدالحق مہر و دیگر رہنمائوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا ، مقامی ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک اسلام کی نشاط ثانیہ سے خوفزدہ ہیں ، طالبان کی حکومت کے قیام سے قبل ہی سازشوں کے جا ل بچھا دیئے گئے تھے ، این جی او عورتوں کو استعمال کر کے انتشار پیدا کر نے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونگی ، یہ انسانی اور عورتوں کے حقوق کی علمبردار اس وقت کہاں تھیں جب وحشیانہ بمباری کر کے معصوم شہریوں ، خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا جا رہا تھا انہوں نے کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور خواتین کی آبروریزی کے واقعات اسلام کا راستہ روکنے اور مذہبی قوتوں کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے ، مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا

اور پاکستان کے عوام بھی اسلامی نظام کے خواہشمند ہیں ، بدقسمتی سے 75سالوں سے سازش کے زریعہ اسلام کا راستہ روکا گیا ہے ، آج یہودی ایجنٹ مدینہ ریاست کی بات کر کے مذہبی قوتوں کو کمزور کر رہا ہے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود دھوکہ دینے والا اب دھوکہ دیئے جانے کی شکایات کر رہا ہے ، شریعت کو ممنوع قرار دینے والا ،عورتوں کے نام پر سیاست کر رہا مغرب کو خوش

کرنے کی کوشش کر رہا ہے میں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو امریکہ ، یورپ مت سمجھو ، آخر میں انہوں نے کراچی جلسے کی شاندار کامیابی پر سندھ کے کارکنوں اور عوام کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ ملک میں انقلاب کی نوید اور پیش خیمہ ثابت ہوگا انشاء اللہ کارکنان کی جدوجہد اور قربانیاں جلد رنگ لانے والی ہیں ، افغانستان کی طرح پاکستان سے بھی یہودی ایجنٹ فرار ہونے والے ہے ، 21ویں صدی اسلام کی صدی ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…