عمران خان اب بھی مجھے بچہ سمجھتے ہیں ٗ چیئرمین پی سی بی سے کم عہدہ نہیں لوں گا

5  ستمبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی سی بی میں چیئرمین کے سوا کسی عہدے پر کام کرنے کیلئے تیار نہیں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ٹاپ پر رہنے کا خواب دیکھا ہے،بورڈ میں بھی کسی عہدے پر

کام کیا تو وہ چیئرمین کا ہوگا،اگر میرا پالیسی بنانے میں کوئی کردار نہیں تو کسی بھی پوزیشن پر کام کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔شعیب اختر نے کہا کہ اگر میں چیئرمین ہوا تو اپنے سے بہتر ٹیم لائوں گا، بہتر چیف ایگزیکٹیو کا انتخاب کروں گا، پی سی بی کو ایک کارپوریشن کی طرح چلائوں گا، دنیا معیشت پر چلتی ہے، اسی انداز کا سسٹم لائیں تو معاملات آگے بڑھائے جا سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے آل رائونڈرز اور اسپنرز ہیں،البتہ مڈل آرڈر میں مسائل ہیں،مجھے یقین ہے کہ گرین شرٹس بھارت کو شکست دینے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی جیت سکتے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے مینجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دے دیا گیا ۔پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ ون ڈے ٹیم سے ان کی اسلام آباد روانگی سے قبل 7 ستمبر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ملاقات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…