چینی خاتون کا 40 سال سے جاگنے کا دعویٰ

4  ستمبر‬‮  2021

بیجنگ(آن لائن ) چین میں ایک خاتون نے مسلسل 40 سال جاگنے سے جاگنے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہیں

اور سونے کے لیے کوئی بھی دوائی کارگر ثابت نہیں ہوتی۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ 40 سال کے دوران ذرا بھی نہیں سوئیں۔ وہ آخری بار 4 یا 5 سال کی عمر میں سوئی تھیں۔ خاتون کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے مشاہدہ بھی کیا ہے کہ مذکورہ خاتون کافی عرصے سے نہیں سوئیں۔چینی خاتون کے شوہر نے بھی ان کے مسلسل جاگنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو نیند کی دوائیں بھی لا کر دیں لیکن وہ دوائیں بھی بے سود ثابت ہوئیں جبکہ اس حوالے سے ڈاکٹرز سے بھی رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹر نے مذکورہ خاتون کی نیند کو چیک کرنے کے لیے انہیں 48 گھنٹے کے لیے مشاہدے میں بھی رکھا جس سے انہیں چونکا دینے والی معلومات حاصل ہوئیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ سوتی ضرور ہیں لیکن وہ عام انسانوں کی طرح نہیں سوتیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون جب سوتی ہیں تو ان کی آنکھیں کھلی رہتی ہیں اور وہ اس دوران باتیں بھی کرتی ہیں۔ یہ بالکل اسی طرح سے جس طرح لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…