پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرلیا

4  ستمبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی) پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی مکمل تفصیلات سے متعلق جدید ترین ایپ تیار کرلی، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے جدید ترین ایپ بنالی ہے، ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اور کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔اس حوالے سے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایپ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خریدسکتی۔احسن ملک کا کہنا تھا کہ ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، رجسٹرڈ ریٹیلرز خریداری سے پہلے ایپ سے مدد لیں، ایپ کے ذریعے ایک بٹن سے ایس ٹی آر جاری ہوگی۔رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے مزید کہا کہ ایپ فوری مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف متحرک ہوجائے گی، ایف بی آر کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف اہداف پرعمل درآمد کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…