نیا پاکستان بٹن دبا کر نہیں بن سکتا تو غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا،عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل

4  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بٹن دبا کر نہیں بن سکتا تو غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا۔اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی

اور بے روزگاری کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے تو ذہن سے ‘میں’ اور انتقام نکالیں۔راجہ پرویز اشرف نے عمران خان کو مخاطب ہو کر کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا تھا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو روزگار دیا، خان صاحب نے چھین لیا، برسرِ اقتدار آتے ہی سرکاری اداروں سے نکالے گئے افراد کو بحال کریں گے۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ گزشتہ 20 دن میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں30روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فلور ملز کو حکومت گندم فراہم کرنے میں ناکام ہے، گندم کی بمپر فصل کا دعوی کرنے والی حکومت عوام کو سستا آٹا فراہم نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، 0.67 فیصد اضافہ کے ساتھ  مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 12.53 فیصد ہو چکی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قلت نہیں حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ہی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، حکومت آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…