موجودہ دور حکومت میں ملک ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا، جاوید ہاشمی بھی پی ٹی آئی پر برس پڑے

2  ستمبر‬‮  2021

جہانیاں(آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ملک ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ،تاریخ ساز مہنگائی نے عوام کو زندہ د رگور کر دیا ہے، کاشتکاروں سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ لوگ پریشان ہیں ،بے روزگاری مہنگائی کرپشن میں اضافہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،پنجاب کی سب سے چھوٹی

تحصیل ہونے کے باوجود جہانیاں میں ترقی کی بنیاد میں نے رکھی ،حلقہ انتخاب تبدیل ہونے کے باوجود میرا دل یہاں کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،آج بھی عوام کے ہر دکھ درد کا شریک ہوں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد(طارق اشفاق گروپ) کے جنرل سیکر ٹری نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جہانیاں پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل ہے میرا حلقہ انتخاب ہونے کی وجہ سے میں نے یہاں پر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،جہانیاں کے قرب و جوار میں صرف ریت کے ٹیلے ہوتے تھے، لودھراں سے خانیوال تک جی ٹی روڈ بنوا کر میں نے جہانیاں میں ترقی کی بنیاد رکھی ،علم دوستی کی وجہ سے تحصیل جہانیاں کے ہر گائوں میںگرلز او ربوائز ہائی سکول میں نے بنوائے ،حلقے تبدیل ہونے کی وجہ سے میرا حلقہ انتخاب بھی تبدیل ہوا ،میرے بعد یہاں کسی بھی دوسرے بندے نے کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام

نہ کروائے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب کی خوشحال ترین تحصیل جہانیاں آج پسماندگی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا دل آج بھی جہانیاں کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔مخدوم ہاشمی نے کہا کہ زراعت کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن افسوس ہوتا ہے کہ میرے ملک میں زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

جبکہ کاشتکار بھی پریشانی کے عالم میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی کے بھانجے مخدوم شفقت ہاشمی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی، اس موقع پر لودھراں سے سابق رکن قومی اسمبلی سید اقبال حسین شاہ،محمد عارف سعید ،عابد خان پاندھا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…