افغانستان کی صورت حال، اعلیٰ عسکری قیادت کا اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

29  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)ملکی اعلیٰ عسکری قیادت پیر کو اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اراکین جی ایچ کیو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی

مشاہد حسین سید اور قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کی امجد علی خان کرینگے،پارلیمانی کشمیر کمیٹی چیئرمین شہریار آفریدی کی قیادت میں جی ایچ کیو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تینوں کمیٹیوں کے اراکین کو پیر کی صبح ساڑھے نو بجے جی ایچ کیو پہنچنے کا کہا گیا ہے،سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق عسکری قیادت ملک کی داخلی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹیوں کو بریفنگ دے گی،بریفنگ دینے کی درخواست دفاعی کمیٹیوں کی جانب سے کی گئی تھی،اراکین کو تیزی سے بدلتی افغان صورتحال اور پاکستان کی پالیسی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی، ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کرینگے،دفاعی کمیٹیوں اور پارلیمانی کشمیر کے اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دینگے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…