اسلام آباد ایئرپورٹ پر ترکی جانے والے خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ، ایئرپورٹ پراہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی

22  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ایئرپورٹ پر ترکی جانے والے خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ہوگیا جس پر ایئرپورٹ پراہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایک شخص اچانک جہاز میں پہنچ گیا، سوال اٹھ گئے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز اسلام آباد سے ترکی کے شہر ترابزجارہی تھی،خصوصی پرواز میں غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں کی نشاندہی پر جہاز میں سوار مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ترکی کے شہر ترابز جانے والی پرواز ایف ایچ وائے 965میں مشتبہ شخص گھس گیا تھا،نیدرلینڈ کے سیکیورٹی عملے نے مسافروں کی لسٹ چیک کی تو اس میں173مسافروں کے بجائے ایک مشتبہ شخص زیادہ بیٹھا ہوا تھا،ذرائع کے مطابق فوری طور پر کپتان کو رپورٹ کی گئی اے ایس ایف طلب کرلی گئی ،اے ایس ایف نے نعمت اللہ نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا،تفتیش کے دوران نعمت اللہ نے بتایا کہ وہ ایئرپورٹ پرصفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے،نعمت اللہ سول ایوی ایشن کے جینوٹوریل میں ڈیلی ویجز پر کام کرتا تھا،اے ایس ایف نے تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے نعمت اللہ کو پولیس کے حوالے کردیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…