خیبرپختونخوا کابینہ، نئے وزراء ومشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کافیصلہ، وزیراعظم نے گرین سگنل دے دیا

21  اگست‬‮  2021

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کابینہ نئے وزراء ومشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا کی حکومتی ٹیم میں نئے وزراء، مشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری ہوگئی ہے اور اس حوال سے وزیراعظم عمران خان

نے گزشتہ روز ملاقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو گرین سگنل دے دیا ہے۔کابینہ اور حکومتی ٹیم میں ایک سابق وزیر جب کہ 3 نئے چہرے شامل ہوں گے، جن کی حلف برداری آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے، نئے وزراء اور حکومتی ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانے والے افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ سے ہوگا، ڈیرہ اسماعیل خان سے فیصل امین گنڈا پور پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں، تاہم انہیں تاحال کسی بھی محکمہ کا چارج حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو وزراء سے اضافی چارج واپس لینے کے علاوہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر سے وزارت واپس لینے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دو صوبائی وزراء ہشام انعام اللہ اور اکبر ایوب خان کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا گیا تھا، جب کہ مشیروں میں قلندر لودھی، ضیاء اللہ بنگش اور حمایت اللہ خان مستعفی ہوئے جن کے ہمراہ معاون خصوصی غازی غزن جمال نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…