پی آئی اے کو 4کھرب 88 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد خسارہ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

17  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف حکومت کے پہلے مالی سال کے دوران پی آئی اے کو مجموعی طور پر 4کھرب 88 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد خسارے برداشت کرنا پڑا جو گزشتہ مالی سال سے 68ارب 28کروڑ زیادہ ہے۔ آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019 کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹیڈ کو

مجموعی طور پر 488 ارب 69کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد خسارے کا سامنا رہا ہے جبکہ مالی سال 2018 کے دوران یہ خسارہ 426ارب 40کروڑ 90لاکھ روپے رہا رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 کے دوران خسارے میں 14.61فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019 کے دوران پی آئی اے کے جہازوں کی مرمت اور اووہالنگ پر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 51فیصد زیادہ اخراجات ہو ئے ہیں مالی سال 2019 کے دوران اس مد میں 16ارب 73 کروڑ روپے سے زائد اخراجات ہوئے ہیں جبکہ مالی سال 2018 کے دوران پی آئی اے کے جہازوں پر اسی مد میں 21ارب 10کروڑ روپے سے زائد اخراجات ہو? ہیں دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے مالیاتی اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 72فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ مالی سال 2018کے دوران 21ارب 10کروڑ روپے سے زائد جبکہ مالی سال 2019 کے دوران 36ارب 38کروڑ روپے سے زائد رہے اسی طرح فلائیٹ آپریشن کے اخراجات میں 3.38فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ مالی سال 2018 کے دوران 33ارب 67 کروڑ روپے اور مالی سال 2019 کے دوران 34ارب 80کروڑ روپے سے زائد رہی ہیں دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے اثاثوں کی کل مالیت 61 ارب 25کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ادارے کے ذمہ واجبات 3کھرب28ارب سے زائد ہے اور یہ اثاثوں سے 81فیصد زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…