افغانستان میں لوٹ مار کرنے والے متعدد ملزمان کو طالبان نے گرفتار کرلیا، برقعے کے حوالے سے پالیسی میں بھی نرمی

16  اگست‬‮  2021

کابل (این این آئی)افغانستان میں لوٹ مار کرنے والے والے متعدد ملزمان کو طالبان نے گرفتار کرلیا۔ شہریوں نے بتایا کہ افغان فورسز نے چوکیاں خالی کیں تو گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ طالبان کے روپ میں چہرے ڈھانپے کچھ ملزمان

نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی، طالبان نے بروقت کارروائی کرکے تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔افغان شہریوں نے بتایا کہ طالبان کی آمد سے کابل کے شہری اب مطمئن ہیں، خواتین کے برقعے کی پابندی کے حوالے سے پالیسی میں نرمی نظر آرہی ہے۔ایک افغان شہری نے بتایا کہ اسکول اور بینک دو روز کیلئے بند کردیئے گئے، مارکیٹیں بھی بند ہیں، طالبات کو امتحانات دینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرلز اسکولوں کے باہر کسی بھی مرد کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جارہی، طالبان نے پولیس چوکیوں پر اپنے لوگ تعینات کرکے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لی ہیں۔افغان شہری نے کہا کہ طالبان نے تحویل میں لی گئی سرکاری گاڑیوں میں گشت شروع کردیا ہے، بارڈر کی بندش سے اشیائے خوردونوش کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ افغانستان میں پیٹرول،دالیں، گھی چینی چاول، آٹا اور دیگر اشیائے خورو نوش مہنگی ہوگئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…