فلپائن نے پاکستان پر سفری پابندی میں مزید توسیع کر دی

14  اگست‬‮  2021

منیلا (آن لائن) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈورٹے نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفری پابندی میں توسیع کی سفارش کی منظوری دے دی۔فلپائن کے صدراتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک نے کورونا وائرس کے انتہائی متعدی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کے باعث پاکستان، بھارت اور دیگر 8 ممالک پر سفری پابندی میں اگست کے آخر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق فلپائن میں کورونا کیسز گزشتہ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور حکام تاحال اس پر قابو پانے میں ناکام ہیں، جمعرات کو فلپائن میں مسلسل دوسرے روز وبا کے 12 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ کچھ علاقوں کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے لگی ہے۔فلپائن کی جانب سے پہلی بار سفری پابندی 27 اپریل کو عائدکی گئی تھی جس کے بعد اس میں متعدد بار توسیع کی جاچکی ہے، جبکہ پابندی کی زد میں آنے والے ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عْمان، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔صدارتی ترجمان ہیری روق کا کہنا تھا کہ صدر روڈریگو ڈورٹے نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفری پابندیاں 16 سے 31 اگست تک بڑھانے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے دارالحکومت منیلا میں ڈیلٹا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن برقرار ہے، جبکہ حکومت اپنی ویکسی نیشن میں تیزی لائی ہے۔ملک کے تقریباً 11 کروڈ افراد میں سے 11 فیصد افراد کو ویکسین کی مکمل خوراک دی جاچکی ہے، تاہم اب بھی کروڑوں لوگوں کے کورونا کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں وبا سے 29 ہزار 500 افراد سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔کیسز میں اضافے کے باعث دارالحکومت کے ہسپتال، انتہائی نگہداشت یونٹس، آئسولیشن بیڈز اور وارڈز میں گنجائش ختم ہونے والی ہے اور کچھ نے بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث نئے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…