”وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا نام بھی اینٹی سٹیٹ رپورٹ فہرست میں شامل ہے ”

14  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اینٹی سٹیٹ رپورٹ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کی سابق اہلیہ کا نام بھی ریاست دشمن عناصر میں شامل ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی

بات کریں تو نیشنل سیکیورٹی ایشو بن جاتا ہے،رپورٹس ، ٹویٹس اور جھوٹ بولنے سے ملک کے حالات درست نہیں ہوتے،حکومتی رپورٹ انتہائی گمراہ کن پروپیگنڈہ ،مفروضہ اور ہیش ٹیگس پر مبنی ہے، اصل رپورٹ یہ کہہ رہی ہے کہ عمران کی حکومت فاشسٹ ہے،امید ہے عدلیہ ان رپورٹس کا سوموٹو ایکشن لے گی،مسلم لیگ ن اور وہ جماعتیں جو آئین کی عملداری کا مطالبہ کرتی ہیں وہ ریاست مخالف نہیں،بنیادی شہری حقوق کی بات کرنا ریاست مخالفت نہیں،افغان مسئلہ پر آج پاکستان گومگو کا شکار ہے، افغانستان کے حالات سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کے علاوہ یہ رپورٹ کچھ نہیں، ہم آئین کی عملداری چاہتے ہیں، بنیادی آئینی حقوق کی عملداری چاہتے ہیں،ہمیں افغانستان کے معاملہ پر ہندوستان کے ساتھ کھڑا کردیا گیا ہے، ملک کے عوام چاہتے ہیں افغانستان میں پاکستان کا موقف معلوم ہو ،ہمارا مطالبہ ہے فوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر افغانستان بارے آگاہ کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی ٹرینڈ لسٹ

کے اجراء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست لوگوں کے بنیادی حقوق پر برائے راست حملہ ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اینٹی اسٹیٹ ٹرینڈ لسٹ ایک من گھڑت اور قابل مذمت ہے، حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست لوگوں کے بنیادی حقوق پر برائے راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت

صحافیوں پر پیکا قانون کے تحت کارروایوں کے بعد اب عام لوگوں کی رائے بھی سلب کرنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا وفاقی حکومت کے فیصلوں سے صرف اختلاف رکھنا بھی غداری کے ذمرے میں آتا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس طرح کا فیصلوں سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہی ہے،وفاقی حکومت اس طرح بوکھلاہٹ میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے گریز کرے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت جاری کی گئی فہرست فوری طور پر واپس لے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…