سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب۔۔۔ فیصل واوڈا نے بڑا بیان داغ دیا

14  اگست‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب چپ لگائیں گے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظور کرائیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا

استعمال کریں گے، اس کی وجہ سے الیکشن میں دھاندلی روکی جاسکتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفافیت آئے گی اور اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھاہی نہیں اور اس پر تنقیدشروع کردی۔انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئراپ ڈیٹ کازمانہ چلاگیا اب توچپ لگائیں گے اور کچھ بھی ہوجائے ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظور کرائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جب بھی کوئی قانون سازی ہوتی ہے یہ اپنے کیسز لے آتے ہیں، الیکشن کی شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اپوزیشن اتفاق کرے یا نہ کرے قانون سازی ضرور ہوگی، ایسے لوگوں کے کیسز معاف کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا، بدقسمتی سے ایسے لوگوں کی بیماری پر قوم ہمدردی دکھاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کچھ لوگ بھی نوازشریف کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں، یہ کیساشخص ہے جو 3 بار وزیراعظم رہا لیکن ملک سے فرار ہوگیا، جب بھی قانون حرکت میں آتاہے یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…