دہشت گردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا سلامتی کونسل کی خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

7  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سلامتی کونسل نے دہشت گردی اور اس میں 9 چینی اور 3 پاکستانی باشندوں کے جاں بحق ، دیگر کے زخمی ہونے کی مذمت اور افسوس اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ سلامتی کونسل کے ارکان ہر قسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث تمام مجرموں، سرپرستی اور مالی تعاون فراہم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔سلامتی کونسل نے کہاکہ عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مجاز حکام اس ضمن میں پاکستان اور چین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ دہشت گردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا،دہشت گردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں۔ سلامتی کونسل نے کہاکہ رکن ریاستیں اقوام متحدہ کے منشور، عالمی و انسانی ہمدردی کے قوانین کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ سلامتی کونسل نے کہاکہ عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ کا باعث کارروائیوں کے تدارک کے لئے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…