منشا بم، شوکی چنگڑ، امیر بالاج ٹیپو سمیت سینکڑوں کی اب جائیدادیں ضبط ، اکاؤنٹ منجمد ہوں گے پولیس اور ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا

7  اگست‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )قبضہ، فراڈ، جوئے اورنوسربازی کے مقدمات میں نامزد بڑے مگرمچھوں کے گرد پولیس اور ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پنجاب بھر سے ساڑھے 460سے زائد مقدمات میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائیوں کیلئے پولیس نے ڈیٹا ایف آئی اے

کوبھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فراڈ، قبضہ مافیا، جوا اورنوسربازی سے کمائی گئی رقوم اوراثاثے بنانے والے کے خلاف پولیس اورایف آئی اے متحرک ہوگئے ہیں۔ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے پولیس نے 460سے زائد جوئے، قبضہ، فراڈ اوربدمعاشی کے درج مقدمات کی تفصیل ایف آئی اے کو بھجوا دی۔مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایف آئی اے پولیس کی جانب سے بھجوائی گئے مقدمات پرچھان بین کرے گا۔ منشابم پر 63، امیربالاج 8، میاں وکی 8 شو کی چنگڑ 2 سمیت دیگرکے مقدمات کی تفصیلات بھجوائی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کو متعلقہ ساڑھے4سو سے زائد مقدمات میں نامزد افراد کے نام بجھوائے گئے ہیں۔مقدمات میں چاہے ضمانت ہی حاصل کرلی یا مقدمہ خارج بھی ہواہے لیکن ایسے تمام مقدمات کی تفصیلات دی گئی ہے تاکہ ان کیخلاف ایف آئی اے کارروائی کرسکے۔پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مقدمات میں ملوث ایسے افراد کی ہرقسم کی جائیداد کی تفصیل بھجوائی گئی۔ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تمام جائیدادوں واثاثوں کا جائزہ لے گی، اثاثوں کی تصدیق اورانکم کے ذرائع واضح نہ کرسکنے پرجائیداد ضبط اور اکاونٹ منجمدکردئے جائیں گے۔ مقدمات میں نامزدافراد نے ناجائز طریقے سے کمائی کرکے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…