واپڈا کا اپنا ہی سابق ملازم بجلی چوری میں سب سے آگے نکلا، تہلکہ خیز انکشاف

6  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)واپڈا کا اپنا ہی سابقہ ملازم بجلی چوری میں سب سے آگے،چوہدری شاہد حسین لائن سپریٹنڈنٹ کو نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمدچوہان اور ڈپٹی ڈائریکٹر

اینٹی کرپشن سید رضوان شاہ کی ہدایت پر انیٹی کرپشن سرکلEGOA اسلام آباد کی کاروائی کی گئی۔ برطرف لائن سپریٹنڈنٹ بجلی چوری کر کے پانچ فیکٹریوں کو بجلی سستے داموں فراہم کر کے واپڈا اور قومی خزانے کو نقصان دے رہا تھا۔ اسلام آباد سنگجانی میں پرل ماربل اور کینٹ ماربل اور دیگر کل پانچ عدد فیکٹریاں غیر قانونی طریقہ سے بجلی چوری کر کے چلائی جا رہی تھیں۔ ریڈ FIA اسلام آباد زون کے EGOA سرکل کے انچارج اسسٹنٹ ڈایئریکٹررانا شاہد حبیب کی نگرانی میں سر انجام پایا-واپڈا کی M&T ٹیم FIA کی ٹیم کے ھمراہ رھی- جس نے اپنی رپورٹ میں ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ ستترہزار نو سو اڑسٹھ روپے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔تمام برآمد شدہ سامان کو FIA کی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیا اور ملزمان فیکٹری مالکان چودھری شاہد حسین ،ملک جاوید اقبال ،شاہد محمود،منشی قاضی الیاس محمود ،کرایہ داران فیکٹری ٹھیکیداران محمد صادق ،شیخ الطاف ،منیر حسین ، فہد نواز اور واپڈا ملازم مرتضی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…