افغانستان کی صورتحال، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

5  اگست‬‮  2021

نیویارک(این این آئی)افغانستان میں طالبان حملوں میں شدت آنے اور متعدد اضلاع جنگجوؤں کے قبضے میں جانے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس (جمعہ)کو منعقد ہورہاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اجلاس بھارت کی زیرِ صدارت ہو گا اور اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی اس کی سربراہی کریں گے۔افغان حکومت نے

دو دن قبل سلامتی کونسل سے افغانستان پر ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بات چیت میں اس اجلاس کو بلانے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے حالیہ واقعات پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں امارت اسلامی کی بحالی کی حمایت نہیں کرتی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تشویش ہے اور وہ تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہاہے کہ برطانیہ اور امریکا حال ہی میں بحیرہ عرب میں مرسر اسٹریٹ ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت میں متحد ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق راب نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے ایرانی روئیے کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔اس سے قبل راب نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایران کے غیر مستحکم اقدامات اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی خلاف ورزیوں کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ برطانیہ نے اسرائیلی بحری جہاز مرسر اسٹریٹ پر ایران کے حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط بھیجا ہے۔انہوں نے مزید کہا مرسر اسٹریٹ پر حملے کے بارے میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ایک بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ دنیا کو بین الاقوامی نیوی گیشن کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران جوہری بم کی تیاری کے لیے مواد کے حصول کے لیے صرف دس ہفتے کی دوری پر ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…