حکومتی کارروائیوںپر شدید تحفظات کااظہار پیر پگاڑا اور جہانگیر ترین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

29  جولائی  2021

اسلام آباد ( آن لائن) حکمران جماعت تحریک انصاف کی اہم اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)کے بھی مرکزی حکومت سے اختلافات بڑھنے لگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انہیں منصوبہ بندی کے

تحت ٹارگٹ کیا گیا حالانکہ ان کا کوئی الگ گروپ نہیں اور اب نذیر چوہان کو گرفتار کر کے حکومت خود انہیں باغی بنا رہی ہے ۔فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئے ،ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے حکومت کے خلاف گلے شکوے اور تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھے،پیر پگاڑا نے کہا کہ ہم غیر مشروط اتحادی ہیں، ہمارے ہی لوگوں کو توڑا جا رہا ہے ،ارباب غلام رحیم کے الیکشن میں میرے 300 مریدین پر مقدمات بنے، جس کا وہ سامنا کر رہے،تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ہی افراد کو توڑنا ہے تو آئندہ الیکشن کا انتظار کر لیتی،اپنے ووٹرز کو مقدمات تلے چھوڑ کر ارباب غلام رحیم چلے گئے،پیر پگاڑا نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے،ایک وزیر ہمارے دیگر ارکان کو توڑنے میں مصروف ہے، شاہ محمود قریشی کو سب باور کرا دیا ہے۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی گروپ نہیں۔ میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا،نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے۔ نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے،میں پارٹی کے ساتھ مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا،دونوں رہنمائوں نے ملاقاتیں جاری رکھنے اور باہمی مشاورت پر اتفاق کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…