زلفی بخاری لندن چلے گئے روانگی سے پہلے کیا کرتے رہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

26  جولائی  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری گزشتہ ہفتے لندن چلے گئے۔ توقع ہے کہ وہ 2؍ اگست کو پاکستان واپس آ جائیں گے۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن روانگی سے قبل انہوں نے پنجاب

انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی انکوائری رپورٹ کا جشن منایا اور خیرمقدم کیا کہ انہیں راولپنڈی رِنگ روڈ پروجیکٹ میں کرپشن کے الزامات سے بری کیا گیا لیکن اے سی ای نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ اے سی ای انکوائری رپورٹ میں زلفی بخاری کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ ابتدائی رپورٹ کمشنر راولپنڈی گلزار شاہ نے دی ہے۔ اس سے قبل بھی زلفی بخاری کی لندن روانگی اور وطن واپسی پر بڑی چہ گومیاں ہوئی تھیں ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے زلفی بخاری کے استعفے کا ہنوز کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ وہ بدستور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حامل ہیں۔ زلفی بخاری گزشتہ دو سال کے دوران اپنے لئے انتخابی حلقہ بنانے میں مصروف ہیں وہ 2023ء کا عام انتخاب قومی اسمبلی کے حلقے این اے55- سے لڑنا چاہتے ہیں۔ 2018ء میں طاہر صادق نے یہاں سے انتخاب جیتا تھا۔ تاہم ضمنی انتخاب میں یہ نشست ن لیگ کے ملک سہیل خان نے جیتی۔ اس حلقے میں فتح جنگ، پنڈی گھیپ، جنڈکی تحصیلیں شامل ہیں جبکہ زلفی بخاری کا خاندان تحصیل اٹک کے گائوں کامرہ سے تعلق رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…