تحریک انصاف ، ن لیگ یا پھر پیپلز پارٹی؟ آزاد کشمیر میں حکومت کون سی سیاسی جماعت بنائے گی؟ گیلپ سروے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا

24  جولائی  2021

اسلام آباد(این این آئی)گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری سے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر مانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کے لئے تیار ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے، جب کہ ان کی حریف (ن )لیگ کے پاس صرف 12 فیصد عوامی حمایت ہے، اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر صرف 9 فیصد عوامی پسندیدگی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بننے کے بجائے کلبھوشن کے وکیل بن گئے۔عمران خان کی منافقت، جھوٹ اور یوٹرن سے سب واقف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے آزاد کشمیر انتخابات کو تاریخ کے متنازع ترین انتخابات ہونے سے بچائے۔ وزیراعظم کا آخری دنوں میں کشمیر جانا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اپوزیشن کی کوشش ہونی چاہیے آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت نہ بنے، آج بھی اپوزیشن ساتھ دے تو بزدار حکومت اور عمران خان کو ہٹا سکتے ہیں۔(ن)لیگ صرف باتیں کرتی ہے ہمت ہے تو دھرنا دے کر دکھائے، امید ہے اس بار(ن)لیگ عمران خان کو این آر او نہیں دے گی۔ہفتہ کو کراچی میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ

ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف اور آزاد انتخابات ہوں، اگر پیپلز پارٹی کو آزاد اور شفاف طریقے سے موقع دیا جائے تو وہ آزاد کشمیر میں بار بار حکومت بنائے گی، باقی جماعتوں نے چور دروازے سے وہاں حکومت بنائی ہے لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی سیاست اور کارکنان کی محنت سے کشمیر میں حکومت قائم کی ہے’۔انہوں نے کہا

کہ ‘پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے کشمیری عوام کے لیے شروع دن سے آج تک کام کیا ہے، نہ صرف آزاد کشمیر کے بہن بھائیوں کی خدمت کی ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں جو تین نسلوں سے ظلم و ستم چلا آرہا ہے ہم ان کے کاز کو اپنا کاز سمجھ کر دفاع کر رہے ہیں اور جگہ جگہ اپنی آواز اٹھا رہے ہیں’۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…