فواد چوہدری نے بچوں کو کروڑ پتی بننے کا طریقہ بتا دیا

19  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای سپورٹس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستانی بچے بھی ای سپورٹس میں حصہ لے کر کروڑ پتی بن سکتے ہیں،فری فائر ای سپورٹس ٹورنامنٹ میں 567 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ وہ پیر کو پاکستان میں پہلی مرتبہ ای سپورٹس کے

ایونٹ کے انعقاد کیلئے”گیرینا ” کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج پاکستان پہلی مرتبہ ای سپورٹس میں داخل ہو رہا ہے، قومی سطح پر ای سپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے گیرینا کے ساتھ اس ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں،گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہے جو بیگو کے تعاون سے پاکستان میں فری فائر قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی جس میں دو ملین ڈالر کے انعامات ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 بلین ڈالر عبور کر چکی ہے،ای سپورٹس کی

طرف ہم نے بڑا قدم اٹھایا ہے اور ہمارے بچے بھی ای سپورٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ ہے، جیسے جیسے ہم آگے جائیں گے اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 567 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ سے ای سپورٹس کو فروغ ملے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں بھی اس پول میں آئیں گی، پاکستانی نوجوانوں کو ای سپورٹس کی صورت میں ایک بڑا موقع میسر آ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…