اسلام آباد میں مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ سین

17  جولائی  2021

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )اسلام آباد کے ایک مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر H-13 کے ایک مکان سے تیل نکلنے کی خبر پھیلنے کے بعد علاقے کے لوگوں نے دھڑا دھڑ تیل نکالنے کے لیے ڈرلنگ شروع کردی۔یہ خبر پھیلی تو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے علاقے میں پہنچ

کر کارروائی کی اور تیل کی تلاش میں ڈرلنگ اور پمپنگ کرنے والی 12 سائٹس سیل کردیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ کسی مکان سے خام تیل نہیں نکلا جو نمونہ انہیں ملا وہ ڈیزل ملے پانی کا ہے، شاید ڈیزل کہیں سے لیک ہو کر زمین کے پانی میں مل گیا ہے۔ دوسری جانب اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ، ہیٹرک مکمل کرلی ،ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہیٹرک مکمل کرلی اور تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کیا ہے، اس اضافہ کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی تھی، اور اب تین دن میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5

روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو ہوگئی ہے، گھریلو سیلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2050 ، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پر پہنچ گیا ہے۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز کا کہنا تھا کہ بلاجواز اضافہ کیخلاف ایل پی جی

ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیاہے، کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال ، گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی، کنونشن کے اختتام پر ایک بجے پریس کانفرنس اور ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیرمعیاری سلنڈرو کے خلاف روڈ مارچ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…