بجلی بل میں پی ٹی وی کی مد میں فیس وصولی کا معاملہ ٗ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

14  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہاہے کہ جلد پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنائینگے ،جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیس ختم کردیں گے۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ جلد پی ٹی وی کو پرافٹ والا ادارہ بنائیں گے،کوشش ہے جلد بجلی کے بل میں پی ٹی وی کی مد میں لی جانے والی فیس ختم

کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پی ٹی وی کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی ہوم نیوزاور سپورٹس کو ایچ ڈی ک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے ناجائز بھرتیاں کیں،پاکستان ٹیلی ویژن میں اصلاحات لای جا رہی ہیں ۔دوسری جانب سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ کے 14 میں سے 9 سوالات کے جواب نہیں دئیے گئے جس پر چیئر مین سینٹ نے متعلقہ وزیر سے رابطہ کا فیصلہ کرلیا ۔ بدھ کو سینیٹ میں سینیٹ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت داخلہ کے 14 میں سے 9 سوالات کے جواب نہیں دئیے گئے جس پر چیئر مین سینٹ نے کہاکہ متعلقہ وفاقی وزیر سے بات کروں گا۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ تحریری سوالات کے جوابات کیوں نہیں آتے، اجلاس کے دوران میں منسٹریز کے متعلقہ افسران کو ایوان میں موجود ہوں اجلاس کے دور ان چیرمین سینٹ نے ایوان میں مختلف وزارتوں کے افسران کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لے لیا ،سینٹ اجلاس میں ایف بی آر کے افسر کے علاوہ کوئی افسر موجود نہیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ جن وزارتوں کے سوالات ہے، ان وزارت کے افسران کیوں موجود نہیں؟علی محمد خان صاحب آپ پارلیمانی امور کے وزیر ہے، افسران یہاں کیوں موجود نہیں۔ چیئر مین سینٹ نے رولنگ دی کہ آئندہ اجلاس میں سیکرٹریز یہاں موجود ہوں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…