بلاول کشمیر کی انتخابی مہم سے بھاگ گئے، مریم نواز بھی بہت جلد بھاگ جائیں گی، فواد چوہدری

12  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کی آزاد کشمیر میں جاری انتخابی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میدان سے بھاگ گئے ہیں اور بہت جلد مریم نواز بھی راہ فرار اختیار کریں گی،شہباز شریف پہلے اپنے مقدمات کے حوالے سے میڈیا کو بتائیں اور کچھا چٹھا کھول دیں اور پھر عدالتوں کو بھی بتائیں اور ثبوت پیش کریں،

ہم افغانستان کے معاملات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ،وزیرخارجہ وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں وہاں بھی اس حوالے سے بات ہوگی،اس وقت چاہے امریکا ،روس ،چین سمیت تمام ممالک پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔منگل کو وفاقی وزرا فواد چوہدری، حماد اظہر اور معاون خصوصی شہزاد اکبر میں پریس کانفرنس میں افغان امور، ملک میں توانائی کے مسائل سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان کے معاملات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور وزیرخارجہ وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں وہاں بھی اس حوالے سے بات ہوگی۔انہونے کہاکہ اس وقت دنیا پوری دنیا افغانستان کے اندر امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتی ہے، امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چاہے امریکا ہو، چاہے روس ہو یا پھر چین ہو تمام ممالک پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پالیسی بیان دیا تھا کہ امن کے حصے دار ہوں گے لیکن تنازع میں شراکت دار نہیں ہوں گے، اسی اصول کو ہماری پارلیمانی پارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا، جس کو تمام سیاسی جماعتوں نے اسی موقف کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری افغان پالیسی بڑی واضح ہے اور ہم اسی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چل رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی پوزیشن مستحکم ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو آزاد کشمیر کے پورے حلقوں میں امیدوار کھڑی کر سکی ہے، کوئی اور جماعت تمام حلقوں میں امیدوار کھڑی نہیں کر سکی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی لیے وہاں سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئے کہ ان کو پتہ چلا کہ وہاں پر ان کے امیدوار ہی نہیں ہیں اور مجموعی طور پر 8 امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی مہم ادھوری چھوڑ کر بھاگ گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی

نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مریم نواز مہم چلا رہی ہیں، ان کے پاس بھی کوئی پالیسی نہیں ہے اور انہیں کشمیر کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو علم نہیں ہے کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کتنی دفعہ کروٹیں بدل چکے ہیں، ان کو یہ بھی علم نہیں ہے کہ کشمیریوں

کے لیے پاکستان نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز وہاں جو پرچار کر رہی ہیں، اس کا نہ کوئی سر ہے اور نہ پیر ہے، اسی لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ابھی سے انتخابات میں دھاندلی کا واویلا مچانا شروع کردیا ہے کیونکہ کشمیر میں ان کی سیاسی پوزیشن تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔فواد چوہدری نے دعویٰ نے کیا کہ بڑی

جلدی آپ دیکھیں گے کہ مریم نواز بھی مہم سے راہ فرار اختیار کریں گی۔انہوںنین کہاکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں اپنے مقدمات کے بارے میں بتانے کے بجائے توانائی پر بات کی اور کہا ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پہلے اپنے مقدمات کے حوالے سے میڈیا کو

بتائیں اور کچھا چٹھا کھول دیں اور پھر عدالتوں کو بھی بتائیں اور ثبوت پیش کریں۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے دعویٰ کیا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے تاہم میں چند اعداد شمار پیش کرنا چاہوں گا جب میں دو ماہ قبل وزیر بنا تو میرے سامنے چونکا دینے والے حقائق تھے اور وہ میرے لیے بھی پریشانی

کا باعث بن گئیں کہ پچھلی حکومت کیا کر کے گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کہیں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو بجلی کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ بجلی کی ترسیل کی وجہ سے ہو رہی ہے، تاہم پچھلے ہفتے ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ کئی دن کامیابی کے ساتھ ترسیل کی اور طلب بھی اتنی ہی تھی، جس کی وجہ سے چند روز قبل غیر

اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے یا ترسیل کے مسائل ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کے مسائل ہو سکتے ہیں لیکن ہم نے ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی ہے جو ریکارڈ ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے بجلی کے کیے گئے سودوں کی بدولت 2023 میں

کرایے کی مد میں ادائیگیاں 1300 ارب سالانہ ہوں گے اور 2028 میں یہ 5 سے 6 ہزار ارب سیبھی زیادہ ہوں گے۔شہزاد اکبر نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے اداروں کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا، ماضی میں ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا،شہبازشریف کی حالت زار پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف

کو لندن جانیکی اجازت نا دیئے جانے پر انکی طبیعت کافی ناسازرہتی ہے،شہبازشریف بیل آرڈرز پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہبازشریف نے بے نامی اکاؤنٹس سے 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کرائی، نواز شریف سزایافتہ مجرم قراد دیئے جا چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف سے ایف آئی اے سوال پوچھتا ہیتو انہیں ناگوار گزرتا ہے،اگر چبھتے سوالات سے شہبازشریف ہراساں ہوتے ہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، حمزہ شہبازنے

بھی تحقیقات پر ایف آئی اے حکام کو دھمکیاں دیں،شریف فیملی کی طرف سے اداروں کو دھمکانا ان کی وراثت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف لندن بھاگنے کی کوشش کی بجائے کرپشن تحقیقات میں اداروں کے سوالات کا جواب دیں۔ انہوںنے کہاکہ زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس سے300 ارب روپے کی ریکوری ہوچکی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ عدالتی اصلاحات پر عمل ہور ہا ہے،بعض اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے،اپوزیشن انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…