حیران کن کارکردگی پاکستان ٹیم کی پہچان ہے، مائیکل وان

11  جولائی  2021

لندن (این این آئی )سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ حیران کن کارکردگی پاکستان ٹیم کی پہچان ہے۔ایک انٹرویو میں مائیکل وان نے کہا کہ میں گرین شرٹس کے میچز دیکھنا پسند کرتا ہوں، وہ ایک دن دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، مگر دوسرے دن کسی بھی ٹیم سے ہار بھی سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک روز قبل ہی تشکیل پانے والی انگلش سائیڈ کی

پرفارمنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں ہمارا کلچر کیسا ہے، دوسری جانب پاکستان کی پرفارمنس مایوس کن تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی صاحب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سب سے امیر، غریب آدمی (ایدھی صاحب) اور مادر ملّت (محترمہ فاطمہ جناح) کو یاد کریں۔اْنہوں نے لکھا کہ ان دونوں شخصیات کی ساری زندگی انسانیت اور ہمارے ملک کی بہتری کے گرد گھومتی رہی۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ یہ دونوں ایک ایک متاثر کْن شخصیت کی حیثیت سے اس دْنیا سے رخصت ہوئے۔بابر اعظم نے لکھا کہ ہم آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم ان دنوں دورہ آئرلینڈ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 13 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ملاہائیڈ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز 19 جولائی سے شروع ہو گی، سیریز کا دوسرا میچ 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…