نادرا کا 60 فیصد عملہ کرپٹ نکلا، نادرا ملازمین کی جانب سے پیسے لیکر دہشت گردوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

10  جولائی  2021

اسلام آباد، کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے کہا ہے کہ نادرا کے کچھ ملازمین کی مدد سے غیرملکی ایجنسیوں نے اپنے لوگوں کی دستاویزات بنوائیں، اس کام کی وجہ سے ملک کو سیکیورٹی چیلنج درپیش آئے اور نقصان بھی ہوا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ نے کہا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس میں این ایف ایس اور ٹی ٹی پی کے

لوگوں کو شامل کروایا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ القاعدہ کے آپریٹرز نے اپنے لوگوں کے شناختی کارڈ بنوائے، عبداللہ بلوچ نے سلمان کے نام سے اپنا شناختی کارڈ بنوایا۔عامر فاروقی نے کہا کہ بہت سارے برمی اور دیگر غیرملکیوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، نادرا کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور نادرا قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں ساٹھ فیصد نادرا کا عملہ کرپٹ ہے جن کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا عمل جاری ہے، سندھ زون ون کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے کہا کہ ایک بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بھی بنایا گیا جو کہ کراچی میں صفورا حملے میں ملوث نکلا، انہوں نے کہا کہ نادرا سے متعدد دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنوائے گئے، عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ 2018میں گلستان جوہر دھماکے کے مرکزی ملزم نعمان صدیقی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سے دس سال کے دوران 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کا ہنگامی دورہ کر کے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا۔نادرا دفاتر پر اچانک دورہ کے دوراں چیئرمین نادرا

نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے،اپنے پہلے دورہ پر چیئرمین نادرا کی ملازمین سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔چیئرمین نادرا نے شارع قائدین نادرا دفتر کے انتظامات کو سراہا، جس کی انچارج ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ خلیل ہیں۔طارق

ملک نے نادرا میں ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دینے اور روزگار کی فراہمی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کو بھی دہرایا۔ چیئرمین نادرا نے ریجنل ہیڈ آفس کراچی میں نادرا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا

گیا،بدعنوان عناصر کو قوائد وَ ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی ادارہ میں ناقص کارگرگی، بدعنوانی اور کرپشن کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئر مین نادرا نے کہاکہ ادارے کے محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی بلا تفریق تنخواہیں بڑھا کر ملازمین کے بہترین مفاد کو یقینی بنایا۔

واضح رہے کہ صوابی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک کارروائی کے دوران پاکستان شناختی کارڈ بنوانے پر دو افغان مہاجرین اور ایک پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔جب کہ تورڈھیر پولیس نے جعلی کرنسی بر آمد کر کے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ

ڈائریکٹر نادرا محمد قذافی کی تحریری درخواست پر ڈی ایس پی سرکل صوابی بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو افغان باشندوں عمران الدین اور رسول خان جو کہ آصف جلال کی ملی بھگت سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رہے تھے کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او صوابی محمد

شعیب خان نے ضلع بھر کی پولیس کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ ان افغان مہاجرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں۔دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ لاہور الطاف خان کی قیادت میں پولیس نے صوابی جہانگیرہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار پیر محمد سکنہ باجوڑ ایجنسی کے قبضے سے ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…