طلاق کے بعد عامر خان اور کرن رائو کی ایسی تصویر کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، کئی کی تنقید، کئی کی تعریف

10  جولائی  2021

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈمسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور فلم پروڈیوسر 47 سالہ کرن رائو کے درمیان طلاق کے بعد ان کی رومانوی تصویر سامنے آنے پر مداح حیران رہ گئے۔عامر خان اور کرن رائو نے گزشتہ ہفتے تین جولائی کو طلاق کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ طلاق کے باوجود مشترکہ والدین بن کر زندگی کو آگے بڑھائیں گے اور

اپنے 10 سالہ بیٹے آزاد خان کی مل کر پرورش کریں گے۔طلاق کے اعلان کے ایک دن بعد دونوں نے ایک ساتھ ویڈیو میں واضح کیا تھا کہ اگرچہ ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے مگر وہ ساتھی کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔طلاق کے ایک اعلان کے ایک ہفتے بعد ہی عامر خان اور کرن رائو کی ایک ساتھ تصویر سامنے آنے پر مداح حیران رہ گئے اور دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔عامر خان کے فلم پروڈکشن ہائوس کی جانب سے 9 جولائی کو ان کی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کی گئی، جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ اور کرن رائو کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ تصویر کو پہلے ‘لال سنگھ چڈھا’ کے اداکار ناگا چیتنیا نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور بعد ازاں اسی تصویر کو عامر خان پروڈکشن ہائوس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔تصویر شیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا اور عامر خان اور کرن رائو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی طلاق ہوگئی مگر دونوں ‘لِو اِن ریلیشن شپ’ ہیں۔بعض لوگوں نے دونوںکی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی ان کی آنیوالی فلم کے حوالے سے ابھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…