سب پرائیویٹ کروں گا ریلوے افسران 20 فیصد زمینوں پر بھتہ وصول کرتے ہیں، وزیر ریلوے اعظم سواتی

9  جولائی  2021

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے واضح کیا ہے کہ نہ ریلوے کی نجکاری ہو گی نہ ہی ریلوے کی زمین فروخت کریں گے البتہ ٹرینیں، ریلوے افسران اور ملازمین کو ایسے لوگوں کے حوالے کریں گے جو اس کو بہتر طریقے سے چلا سکیں جس سے نہ صرف ریلوے ترقی کرے گی بلکہ ریلوے کا مزدور خوشحال ہو گاریلوے کے وزیر ہونے کے ناطے اعتراف کرتا ہوں

ریلوے کے موجودہ افسران میں اچھی سروس دینے کی اہلیت ہی نہیں ایک ٹرین بھی ریلوے افسران کو نہیں چلانے دوں گا سب پرائیوٹ کروں گا ریلوے افسران 20 فیصد زمینوں پر بھتہ وصول کرتے ہیں مافیا نے 65 ہزار لوگوں کو مفلوج کر دیا ہے افسران5سے10فیصد کمیشن لیتے تھے سرسید ٹرین کو نجی شعبے کے سپرد کرنے سے بزنس کا ماحول پیدا ہوگاجس لوگوں کو بہتر سروس ملے گی محکمہ ریلوے میں مافیا کا خاتمہ کر کے مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے گاریلوے کی زمینوں پر قبضہ ختم کروا کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لیزپر دی جائے گی ریلوے خسارہ سے نکل کرمنافع بخش ادارہ بن کر سامنے آئے گاریلوے میں کرپشن کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں وزیراعظم عمران خان ازبکستان کا دورہ کرنے جارہے ہیں اورایم ایل ون کے بعد دوسرا فیز شروع ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن میں سر سید ایکسپریس کی نجی شعبہ کو حوالگی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے جبکہ مافیا نے 65 ہزار لوگوں کو مفلوج کر دیا ہے ریلوے کے868افسران ریلوے میں بزنس کرنے والوں سے5 سے 10 فیصد کمیشن لیتے تھے جن میں سے145کو سپلس پول میں ڈال کر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے

ہم نے ریلوے کے لوگوں کی عزت میں اضافہ کرنا ہے تو مافیا کو توڑنا ہوگا اور پچھلے6 ماہ سے میں کوشش میں لگا ہوا ہوں ریلوے کے ہر شعبے میں منظم مافیا موجود ہے 40میں سے 10گینگ مین اور ورکشاپ کے2ہزار ملازمین میں سے500گھروں میں بیٹھ تنخواہیں تقسیم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 20 سے 25 دنوں میں تمام

لوگوں کی شناخت ہو گی جوگھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لیتے ہیں اورایک لاکھ 32 ہزار افرادپنشنرز ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کی کوئی زمین میری موجودگی میں فروخت نہیں کی گئی ریلوے کی زمین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دی جائے گی ایم ایل ون کے تمام سٹیشن پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائیں گے انہوں نے کہا کہ چیف

جسٹس آف پاکستان نے ریلوے کی زمین مافیا سے وارگزار کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ریلوے میں پاکستان کی عوام اور پاکستان حکومت کا فائدہ ہے ریل چلانا اعظم خان سواتی اور عمران خان کا کام نہیں ہے،عوام کو بہتر سہولیات دیں گے ریلوے خسارہ سے نکل کرمنافع بخش ادارہ بن کر سامنے آئے گا اور ایک ٹرین بھی ریلوے

افسران کو نہیں چلانے دوں گا سب پرائیوٹ کروں گا کیونکہ پیسنجر ٹرین چلانا پرائیوٹ لوگوں کا کام ہے پاکستان ریلوے کے افسران کی یہ استعداد ہی نہیں کہ اچھی سروس دے سکیں انہوں نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ بات کر رہے ہیں وہ ہماری ورکشاپ چلائیں عید پر ہم 10 فیصد کم کرایہ کریں گے آؤٹ سورس کی منزلیں آگے بڑھتی رہیں

گی آج بڑا اطمینان ہو رہا ہے جس مشن کیلئے عمران خان نے کہا تھا اسکا آج ایک باب مکمل ہوا ہے ہم سب کی دعا ہے کہ پرائیوٹ ٹرین کنٹریکٹر کے لئے سرسید ٹرین منافع کا ذریعہ بنے پاکستان ریلوے کے افسران کی یہ استعداد ہی نہیں کہ اچھی سروس دے سکیں 230 کے قریب نئی کوچیں لیکر آرہے ہیں سرسید ٹرین کو پرائیوٹ پارٹی کو

دینے سے بزنس کا ماحول پیدا ہوگاجس لوگوں کو بہتر سروس ملے گی مسافروں کو گھر سے لیکر آنے اور پہنچانے کا انتظام ہوگاٹیکنالوجی کے ذریعے ریلوے میں کرپشن کم ہوگی مفاد پرست طبقہ چند افراد پر مشتمل ہے لیکن انہوں نے پورے ریلوے کو اپنے چنگل میں جکڑ رکھا ہے یہاں تک پانی بھی ریلوے میں چوری کیا جاتا ہے میں بطور

وزیرریلوے یہ مانتا ہوں کہ 20 فیصد زمینوں پہ ہم بھتہ وصول کرتے ہیں اسے ہم نے ختم کرنا ہے میرے وقت میں 2 حادثات پیش آئے جنہیں میں کبھی نہیں بھول سکتا انکی انکوائری نزدیک پہنچی ہے میرا گزرے ہوئے خون سے وعدہ ہے کہ انکو حق ملے گا ریلوے کے وفاقی وزیرکی حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ابھی تک 20ویں صدی سے گزر رہے ہیں اور21 ویں صدی میں داخل ہی نہیں ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…