حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے

9  جولائی  2021

کارڈف(این این آئی)مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایم آر آئی اسکین میں انکشاف ہوا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں،وہ گزشتہ ہفتے ڈربی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے۔پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے،

جسے مکمل کرنے پرمڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے حارث سہیل اب وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔حارث سہیل نے کہا کہ وہ انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنانے کے منتظر تھے تاہم انجری کے باعث انہیں اپنا دورہ مختصر ہونے پر افسوس ہے مگر اب وہ لاہور واپس پہنچ کر اپنے ری ہیب پروگرام کاآغاز کردیں گے تاکہ وہ ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا،قومی اسکواڈ 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا، جہاں اسے 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت کرنا ہے۔ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی -20 کرکٹ میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 9 جولائی سے ہو گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی، تیسرا میچ 12 جولائی، چوتھا 14 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ

16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریزکے تمام میچز گروس آئیلٹ ، سینٹ لوسیا میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا،میچز برج ٹائون ،بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…