اس سال دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی

7  جولائی  2021

لاہور( این این آئی)2006 سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے اس سال بھی طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ۔ہینلے پاسپورٹ انڈکس

کے مطابق گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی جاپان کا پاسپورٹ سب سے زیادہ طاقتور ہے اور جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزے یا ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزہ حاصل کرنے جیسی سفری سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔انڈکس کے مطابق اس سال بھی دوسرے نمبر پر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے جس کے مسافروں کو 192 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولیات حاصل ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی 191 ممالک میں سفری سہولیات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے اور 2014 میں طاقتور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک کے مسافروں کو حاصل سفری سہولیات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ہینلے انڈکس کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، چین 22 درجے بہتری کے بعد 90 نمبر سے 68 پر آگیا ہے جبکہ یو اے ای بھی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 65 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔انڈکس کے مطابق پاکستان سفری سہولیات کی درجہ بندی کے اعتبار سے 113 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے 32 ممالک میں سفری سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…