ان ناراض بلوچوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے جو۔۔۔ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

7  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بھارت کیساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ناراض بلوچوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ، سیاسی طور پر ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلئے کام شروع ہو چکا ہے ، پنجاب پولیس نے بھارت کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے ، لوگوں کے نام اور بینک اکائونٹس کی تفصیلات منظر عام پر

لائیں گے ،کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے پاس صرف 8 امیدوار جبکہ ن لیگ کے پاس 12 ہیں، جب امیدوار ہی نہیں ہیں تو ابھی سے دھاندلی کا رونا شروع کردیا ہے، امید ہے 15 جولائی تک الیکٹرک ووٹنگ کا نظام مکمل تیار کر پائیں گے، جب تک سیاسی جماعتیں مضبوط نہیں ہونگی تو الیکٹیبلز کا کردار رہے گا،معذور افراد کے سفر کے حوالے سے بہتری لائی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب پولیس نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مل کر بھارت کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا اور اس کی تفصیل اگلے چند ہفتوں میں سامنے لے کر آئیں گے،اسکردو میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنا رہے ہیں،وزیر اعظم نے تمام وزرا، گورنرز اور صوبائی اکابرین کواپنے پروٹوکولز میں کمی لانے کا کہا ہے ،جہاں بھی اضافی پروٹوکول ہو گا، وہاں وزیراعظم سخت ایکشن لیں گے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے نام اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے جو اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں، دہلی میں جن بینکس سے رقم منتقل کی گئی ان کی تمام تر تفصیلات اس میں موجود ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ کلبھوشن کے بعد بھارت کا دہشت گردی کا دوسرا سب سے بڑا نیٹ ورک تھا جو پاکستان میں بے نقاب ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم نے بلوچستان میں بھی بھارت کے دہشت گرد نیٹ ورک کو بہت کامیابی سے توڑا ہے اور اس میں ملوث عناصر کو پکڑ لیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے

گزشتہ روز اعلان ہے کہ بلوچستان کے وہ ناراض قوم پرست جن کا بھارت سے تعلق نہیں تھا اور جو سیاسی مسائل کی وجہ سے ناراض تھے ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا گیا ہے البتہ جو ناراض بلوچ بھارت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے تھے، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ثمرات کے لیے بلوچستان بہت

اہمیت کا حامل ہے اور وزیراعظم کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سی پیک کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور بابر اعوان نے بریفنگ دی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے لیے کی جانے والی جامع انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں اور ہمیں امید ہے کہ 15

جولائی تک الیکٹرک ووٹنگ کا نظام مکمل تیار کر پائیں گے۔وزیر اطلاعات کے مطابق اب تک کابینہ کے 141 اجلاس ہوئے ہیں جن میں 3 ہزار 776 فیصلے کیے گئے، ان میں 3ہزار 444 تقریباً 91فیصد فیصلوں پر عملدرآمد ہو چکا ہے، 66 پر عمل جاری ہے ،123 فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ 142 فیصلے مفاہمتی یادداشتوں یا معاہدوں سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات

میں بہت زیادہ سیاح جا رہے ہیں لیکن گلگت کی فلائٹس میں کافی مسائل آتے ہیں کیونکہ وہ ایئرپورٹ تمام موسموں میں کارآمد نہیں ہے، ہم اسکردو میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنا رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہم چاہتے ہیں اسکردو اور گلگت بلتستان ایئرپورٹ ایئرپورٹ تمام موسموں کا حامل ایئرپورٹ بنایا جائے اور سول ایوی ایشن کو وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحت کے حوالے سے

ایئرپورٹس کے بارے میں ایک منصوبہ لے کر آئیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے وزرائے مملکت، وزرا اور دیگر شخصیات کی جانب سے پروٹوکول اور سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس حوالے سے نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، وزیر اعظم کو یہ رپورٹ آئی ہے کہ ہماری حکومت کے صوبائی اور وفاقی اکابرین وہ پروٹوکلز زیادہ استعمال کررہے ہیں اور وزیر اعظم نے کہا ہے

کہ میں خود رات کو اس لیے شادی اور کھانوں پر نہیں جاتا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میرے جانے سے لوگوں کو تکلیف ہو گی اور ایک غیرمعمولی پروٹوکول سے پرہیز کرنا چاہیے لہٰذا انہوں نے اس حوالے سے سختی سے ہدایت کی ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو بھی بتا دیا گیا ہے جبکہ تمام وزرا، گورنرز اور صوبائی اکابرین کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ آپ

اپنے پروٹوکولز میں کمی لائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جہاں بھی اضافی پروٹوکول ہو گا، وہاں وزیراعظم سخت ایکشن لیں گے اور تحریک انصاف کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ پروٹوکول نہیں ہونے چاہئیں، البتہ کچھ ایسے امور ضرور ہیں جن میں سیکیورٹی کی ضرورت ہے اور اسی تناظر میں سیکیورٹی اقدامات الگ سے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا

کہ وزیر اعظم نے فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی سروس کی فراہمی پر زور دیا ہے اور اب فاٹا کے اے کلاس اضلاع ان کو تھری جی اور فور جی کی سروس دے دی گئی ہیں اور وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جہاں پر یہ سہولیات نہیں دی گئیں وہاں انہیں فوری پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں افغانستان کا معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا

لیکن اس کی وجہ سے یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم اپنی ایک بڑی آبادی کو طویل عرصے تک اتنی بڑی سہولت سے استفادہ نہ کرنے دیں لہٰذا وزیراعظم نے اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، اگر کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ بنتا ہے تو صورتحال کو وزیر اعظم کے علم میں لا کر عمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر مذہبی امور نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ خیبر پختونخوا کی طرز پر

اسلام آباد کے مدارس اور مساجد کے امام و آئمہ کرام کو ماہانہ مشاہرہ دیا جائے اور وزیر اعظم نے اس تجویز پر غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ معذور افراد کے سفر کے حوالے سے بہتری لائی جائے گی۔ امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے، حکومت کی کوشش ہے طلبہ کے امتحانات شفاف ہوں، ملک بھر میں گرین ایریا

کے بچاؤ کے لئے پلان بنارہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دی، اب کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے پاس صرف 8 امیدوار جبکہ ن لیگ کے پاس 12 ہیں، جب امیدوار ہی نہیں ہیں تو ابھی سے دھاندلی کا رونا شروع کردیا ہے، شفاف الیکشن کے لئے

نظام بنانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جب تک سیاسی جماعتیں مضبوط نہیں ہونگی تو الیکٹیبلز کا کردار رہے گا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کس نظریے کے تحت ساتھ مل جاتے ہیں،شہباز شریف اورآصف زرداری بھی مفاد کے لئے مل جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایس سی سی پی میں اویس حیدر اور نعمان

کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ مقرر کیا گیا ہے،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 3 جی اور 4 جی سروسز پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے،انٹر نیٹ اب بنیادی ضرورت ہے، کہیں سیکیورٹی وجوہات ہوئیں حکومت معاملے کا جائزہ لے گی، کورونا ویکسین کی تین ڈوز کی قیمت 12ہزار 186 روپے مقرر کی گئی ہے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…