ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو کے چرچے، بشریٰ انصاری کی بھی شاندار پرفارمنس

4  جولائی  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول اور ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر بشری انصاری اور ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کررہی ہیں۔وائرل ویڈیو معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر ہونے والی شادی کی

تقریب کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ماہرہ خان دیگر اداکاراں کے ساتھ ڈانس فلور پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور اس کے بعد بشری انصاری اور اذان سمیع ڈانس کرتے ہیں۔شادی کی تقریب میں بشری انصاری، ماہرہ خان، اذان سمیع، سجل علی، زارا نور عباس اور اسد صدیقی سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔ماہرہ خان کی اس ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان اور بشری انصاری کے ڈانس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔سینئر اداکارہ بشری انصاری کی ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار اذان سمیع کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب میں معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔سجل علی، ماہرہ خان، بشری انصاری، اذان سمیع خان، کبری خان، گوہر رشید اور دیگر اس شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔شادی میں بشری انصاری نے اپنے بہترین ڈانس مووز سے وہاں موجود لوگوں کی خوب داد وصول کی۔سینئر اداکارہ کی اذان سمیع کے ہمراہ بالی ووڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے۔بشری انصاری کے مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…