افغان حکومت نے پاکستان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی

3  جولائی  2021

اسلام آباد(آن لائن ) افغان حکومت نے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی، پروازیں سفارتکاروں کیلئے چلائی جائیں گی، آریانہ ایئرلائن کابل اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغان سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن کو خط ارسال کیا ہے، خط میں افغانستان نے سفارتکاروں کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کی اجازت مانگی ہے،

آریانہ ایئرلائن کی پروازیں کابل اور اسلام آباد کے درمیان چلانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اجازت سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، فلائٹ آپریشن کے بعد کورونا ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی منسوخی کے معاملے پر غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو ریلیف نہ دینے پر ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لیا اور 5 غیر ملکی ائیرلائنز قطر ،ایمریٹس، اتحاد، فلائی دبئی اور ترک ائیر کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیر لائنزسے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ائیرلائنز فلائٹس منسوخی کے باعث عوامی شکایت کا ازالہ کرے۔ اسی طرح پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کراچی سے مسقط کے لیے ہفتے میں 2 پروازیں چلانے کا اعلان کردیا،اس سے قبل مسقط کے لیے ہفتے میں ایک پرواز آپریٹ کی جاتی تھی۔ترجمان کے مطابق پرواز میں اضافہ مسقط جانے والے مسافروں کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مزید برآں متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات، حکومت نے تین ممالک کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلا ن کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…