ماہرہ خان سے متعلق بیان پر سونیا حسین اور شرمین عبید میں لفظی جنگ

2  جولائی  2021

کراچی(این این آئی)فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ سونیا حسین اور فلم ساز شرمین عبید چنائے میں لفظی جنگ نے طول پکڑ لی۔شرمین عبید نے سونیا حسین کیلئے کہا تھا کہ وہ کبھی ماہرہ نہیں بن سکتی، فلم ساز نے اداکارہ کیلئے سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔اب شرمین عبید کے بیان پر سونیا حسین نے بھی ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔

شرمین عبید کے بیان پر ردعمل میں سونیا نے لکھا کہ آپ کسی ایک اداکارہ کی حوصلہ افزائی کر کے اور دوسرے کو نیچا دکھا کر میری پرورش پر سوال کر رہی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ عالمی وبا نے لوگوں کو اتنا فالتو وقت دے دیا ہے کہ وہ باتوں کا غلط مطلب لے کر آپ پر ہی تنقید شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے ماہرہ کی کسی فلم کے انتخاب کا سوال کیا جاتا تو میں یقینا ورنہ کا انتخاب کرتی کیونکہ کام میں میں آزادی اظہار کو کبھی بھی کسی کی توہین نہیں سمجھا جاسکتا۔اداکارہ نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مس چنائے آپ کے الفاظ، لہجہ کسی صورت ایک ایسی خاتون کو نہیں پیش کررہے تھے جو کوئی عالمی اعزاز اپنے پاس رکھتی ہوں۔سونیا نے یہ بھی لکھ دیا کہ میں نے کبھی ماہرہ بننے کی کوشش نہیں کی، ماہرہ ایک بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن میرے راستے اور منزل کچھ اور ہیں۔واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2018 میں ایک شو میں شرکت کی تھی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ اگر وہ ماہرہ ہوتی تو کس فلم میں کام نہ کرتیں ، جس پر ماہرہ کی تین فلموں ورنہ، رئیس، ہو من جہاں کا نام لیا گیا تھا۔اداکارہ نے جواب میں کہا تھا کہ وہ ماہرہ ہوتیں تو کبھی بھی رئیس میں کام نہ کرتیں کیونکہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…