زلفی بخاری کا بلاول بھٹو کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ

1  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد حالیہ غیر ذمہ دارانہ تبصرے پر بلاول کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا فیصلہ کیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ

بلاول بھٹو اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے غلطی تسلیم کریں اور میڈیا کے سامنے معافی مانگیں۔ زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا کہ رات کے اندھیروں میں ہونے والے معاملات پر تشویش ہے۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے جوان ہوتے ہی اومنی گروپ دیکھا، جعلی بھٹو بننا بھی اصلی بھٹو کی توہین ہے، پی پی اب لیڈر لیس ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی روم حکومت کے لیے کھلا ہے کیوں کہ سندھ حکومت کی مرضی ہے، سب سے پہلے اپنے کپتان وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کل وزیراعظم نے مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔ امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پہلے کسی نے ایسے بات نہیں کی، رتی بھر بھی غیرت پہلے والے حکمران بھی کرلیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس اب لاالہ اللہ کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم نے دو ٹوک کہا ابسلیوٹلی ناٹ۔ یہ بونے پرچی اور شہادت کی پیداوار والے لیڈر کہتے وائی ناٹ، بلاول زرداری نے جوان ہوتے ہی اومنی گروپ دیکھا، تھر کے آر او پلانٹ کا پیسہ بلاول کے ناشتے پر استعمال ہوا، پی پی اب لیڈر لیس ہوچکی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چھوٹی زرداری کا سندھ میں گینگ ہے، جسے مراد علی شاہ لیڈ کرتے ہیں یہ چھوٹو گینگ کی طرح گینگ ہیں،

بلاول بڑی لیڈر کے چھوٹے بیٹے ہیں، کہاں مخدوم شاہ محمود قریشی اور کہاں بلاول زرداری، جعلی بھٹو بننا بھی اصلی بھٹو کی توہین ہے، اسامہ کے معاملے پر بڑے زرداری نے کہا وائی ناٹ، پیسے کتنے دوگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے لندن میں بیٹھے شخص کو دہشتگرد کہا، انہوں نے تو لندن میں جاکر ٹوپیاں پہنائی، پی پی کے دور میں ڈرون اٹیک بڑھے، 340 ڈرون اٹیک ہوئے اور یہ کہتے رہے وائی ناٹ، غیرتمند قوم غیرتمند لیڈر آج موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…